قَالَ اَغَیۡرَ اللّٰہِ اَبۡغِیۡکُمۡ اِلٰـہًا وَّ ہُوَ فَضَّلَکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۱۴۰﴾
۱۴۰۔موسیٰ نے کہا: کیا میں تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی اور معبود تلاش کروں؟ حالانکہ اس نے تمہیں عالمین پر فضیلت دی ہے۔
140۔فرعون کی غلامی سے نجات حاصل کرنے اور بنی اسرائیل کے ایک آزاد اور مستقل قوم کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام پر شریعت نازل ہونا شروع ہو گئی اور احکام شریعت کا بوجھ اٹھوانے کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو چالیس راتوں کے لیے اپنی بارگاہ میں کوہ طور پر بلایا۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے چالیس دن کوہ طور پر گزارے ہیں جن میں دن رات دونوں شامل تھے۔ اس کے باوجود رات کا ذکر کیا چونکہ رات کو پوری یکسوئی سے مناجات کرتے تھے، چنانچہ رسالتمآب ﷺ کے لیے بھی رات کے وقت کا انتخاب فرمایا۔