مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِہَا ۚ وَ مَنۡ جَآءَ بِالسَّیِّئَۃِ فَلَا یُجۡزٰۤی اِلَّا مِثۡلَہَا وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ﴿۱۶۰﴾

۱۶۰۔ جو (اللہ کے پاس) ایک نیکی لے کر آئے گا اسے دس گنا (اجر) ملے گا اور جو برائی لے کر آئے گا اسے صرف اسی برائی جتنا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

160۔ حضرت ابوذرؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان اللّہ جعل الحسنۃ عشرا او ازید و السیئۃ واحدۃ او اغفر فالویل لمن غلبت احادہ اعشارہ ۔ اللہ تعالیٰ نے نیکی کو دس گنا یا زیادہ کر دیا ہے اور گناہ کو ایک ہی رکھا ہے یا اسے بخش دیا جاتا ہے۔ پس افسوس ہے ان لوگوں پر جن کی اکائیاں (گناہ) دہائیوں (نیکیوں) پر غالب آ جاتی ہیں۔