فَاِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقُلۡ رَّبُّکُمۡ ذُوۡ رَحۡمَۃٍ وَّاسِعَۃٍ ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاۡسُہٗ عَنِ الۡقَوۡمِ الۡمُجۡرِمِیۡنَ﴿۱۴۷﴾
۱۴۷۔اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو آپ کہدیں: تمہارا رب وسیع رحمتوں کا مالک ہے تاہم مجرموں سے اس کا عذاب ٹالا (بھی) نہیں جا سکتا ہے ۔
147۔ رحمت کا تقاضا یہ نہیں کہ مومن اور مجرم ایک ہی صف میں رکھے جائیں بلکہ رحمت کا تقاضا یہ ہے کہ جب جرم ترک کر کے رحمت کے دروازے پر آجائے تو اسے قبول کیا جائے۔