وَ زَکَرِیَّا وَ یَحۡیٰی وَ عِیۡسٰی وَ اِلۡیَاسَ ؕ کُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿ۙ۸۵﴾

۸۵۔اور زکریا، یحییٰ، عیسیٰ اور الیاس کی بھی، (یہ) سب صالحین میں سے تھے۔

85۔ان ذریتوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر ہے، یہ اس بات پر دلیل ہے کہ دختر کی اولاد بھی ذریت شمار ہوتی ہے۔ چنانچہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے حجاج بن یوسف کے سامنے اس آیت اور آیۂ مباہلہ سے حسنین علیہما السلام کے ذریت رسول ﷺ ہونے پر استدلال فرمایا اور امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ہارون رشید کے سامنے اس آیت سے استدلال کیا کہ ہم ذریت رسول ﷺ ہیں۔