اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ الَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا وَ جٰہَدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۙ اُولٰٓئِکَ یَرۡجُوۡنَ رَحۡمَتَ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۲۱۸﴾

۲۱۸۔ بے شک جو لوگ ایمان لائے نیز جنہوں نے راہ خدا میں ہجرت کی اور جہاد کیا وہ اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اللہ بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔

218۔ ہجرت: ( ھ ج ر ) جدائی اور مفارقت کے معنوں میں ہے۔ ہجرت کے مختلف درجات ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ درجہ باطل کو چھوڑ کر حق کی طرف جانا ہے۔ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال ہوا کہ کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : مَنْ ھَجَرَ السَّیِّئَات ۔ (الوسائل 11 : 277) مہاجر وہ ہے جو گناہوں سے دور رہے۔