ثُمَّ اَفِیۡضُوۡا مِنۡ حَیۡثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۱۹۹﴾

۱۹۹۔پھر جہاں سے لوگ روانہ ہوتے ہیں تم بھی روانہ ہو جاؤ اور اللہ سے معافی مانگو، یقینا اللہ بڑا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

199۔ قریش عرفات تک جانے کو اپنی شان کے منافی سمجھتے تھے۔اس آیت میں اس امتیازی تصور کو مٹانے کیلیے حکم ہوا کہ سب ایک صف میں حج کرو۔