وَ قَاتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ الَّذِیۡنَ یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ وَ لَا تَعۡتَدُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ﴿۱۹۰﴾
۱۹۰۔اور تم راہ خدا میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے تجاوز نہ کرو اللہ تجاوز کرنے والوں کو یقینا دوست نہیں رکھتا۔
190۔ مسلمانوں کو پہلی بار یہ حکم دیا جا رہا ہے کہ جو لوگ تمہاری دعوت کے خلاف مسلح مزاحمت کرتے ہیں ان سے مسلح جہاد کرو، جبکہ اس سے پہلے صبر کرنے اور مناسب وقت کے انتظار کی ہدایت کی جاتی تھی۔