وَ مِنۡہُمۡ اُمِّیُّوۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ الۡکِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَظُنُّوۡنَ﴿۷۸﴾ ۞ؒ

۷۸۔ان میں کچھ ایسے ناخواندہ لوگ ہیں جو کتاب (توریت) کو نہیں جانتے سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور بس وہ اپنے خیال خام میں رہتے ہیں۔

78۔ بے علم حضرات ہمیشہ بے بنیاد امیدوں اور جھوٹی توقعات پر تکیہ کرتے ہیں۔ وہ نجات کے لیے فرائض و اعمال، اخلاق حسنہ اور احکام و حدود کی پابندیاں ضروری نہیں سمجھتے۔